میرے قائد اعظم محمد علی جناح صاحب

میرے قائد اعظم محمد علی جناح صاحب

اسلام علیکم

امید ھے آپ جنت الفردوس میں خیریت سے ھونگے اور وھاں پر بھی آپکا شمار اللہ کے پسندیدہ ترین لوگوں میں سے ھوگا اور پاکستان بنانے والے آپکے سب ساتھی بھی وھیں آس پاس رھائش پزیر ھونگے خوب رونق ھوگی کہیں جوھر بردران کہیں علامہ محمد اقبال کہیں مادر ملت فاطمہ جناح صاحبہ کہیں لیاقت علی خاں صاحب کہیں فیض صاحب کہیں حفیظ جالندھری صاحب اور کہیں شہداء آزادی کیا سماں ھوگا پر قائد جی آپکا آجکا پاکستان مشکلات کا شکار ھے مجھے یہ بتاتے ھوئے شرم آ رھی ھے کہ آپکا پاکستان ھم سنبھال نہ سکے آپ کی بیماری میں ھم آپکو علاج تو دور کی بات ایمبولینس بھی پٹرول سمیت مہیا نہ کر سکے ھم قائد جی شرمندہ ھیں یہاں جو بھی حکومت کا دعویدار آتا ھے غریبوں کا حامی آتا ھے سب کے سب سینکڑوں اور ھزاروں کنال کے گھر میں رھتے ھیں بلٹ پروف بم پروف گاڑیوں میں بھی سیکورٹی گارڈوں ساتھ چلتے ھیں قائد جی مجھے شرم آتی ھے آپکو بتاتے ھوئے ساری زندگی جو کام آپ نے ناپسند کئے یہ پاکستانی بڑے فخر سے کہتے ھیں قائداعظم کی سفارش کروائی تو یہ ناجائز کام ھوا ان کو شرم سے موت کیوں نہیں آجاتی قائد جی مجھے شرم آتی ھے آپکوبتاتے ھوئےیہاں ھر بندے کیلئے قانون مختلف ھے توھین مختلف ھے کوئی صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرے سوری بولے تو سوری قبول ھوجاتی ھے اور کوئی جج کی شان میں گستاخی کرے تو جیل میں بند۔ قائد جی مجھے شرم آتی ھے آپکوبتاتے ھوئے ھر چیز میں ملاوٹ جھوٹ مکر فریب دھوکہ سازش کیا کیا بتاوں آپ کے مزار کے کمرے تک یہ بدبجت نوجوان جوڑوں کو کرائے پر دے دیتے ھیں۔ قائد جی آپکے بعد کوئی قیادت اس قابل نہیں آئی جو آپ کے سائے کے برابر بھی مخلص ھو۔ کبھی فوجی حکمران اور کبھی سول حکمران سب نے نوچ نوچ کھایا آپکے پاکستان کو۔ 
آپکو جان کر تکلیف تو ھو جتنا پورے پاکستان کا بجٹ تھا سب ملازمین کی تنخواہ تھی اس سے کہیں زیادہ خرچ کر کے تو ایک ممبر نیشنل اسمبلی منتخب ھوتا ھے۔ پر انکو شرم نہیں آتی قائد جی جیسی قوم آپ ھمیں بنانا چاھتے تھے ھم نہیں بن سکے ھم شرمندہ ھیں جیسے آپ انصاف پسند تھے ھم نہیں بن سکے شرمندہ ھیں 1971 آدھا پاکستان ھم نے کھو دیا کشمیر آج تک لے نہ سکے باقی ملک کا انتظام ھمارے بس میں نہیں ھاں ھم نے ایٹمی دھماکے کر لیئے ھیں کینسر ھسپتال بنا لئے ھیں موٹروے میٹرو اورنج ٹرین سڑکیں ڈیم ایک ارب درخت لگالئے ھیں اور ھاں جی ھم نے ھوائی بری بحری فوج کے ساتھ ساتھ بحریہ ٹاون اور ڈی ایچ اے بھی بنالئے ھیں قائد جی کیا کیا بتاوں ھم نے سو کے قریب ٹی وی چینل بھی بنالئے ھیں کئی آسکر ایوارڈز بھی لے لئے ھیں اور تو اور نوبل پرائز بھی ھمارے پاس ھیں پر ھم پھر بھی شرمندہ ھیں کہ ھم ایک قوم نہ بنا سکے۔ ھم ایک اللہ۔ ایک رسول۔ ایک قران کے ماننے والے ھیں اور 72 فرقوں پر یقین رکھتے ھیں۔ ھمیں اکثر 72 فرقے یاد رھتے ھیں اور باقی سب بھول جاتا ھے قائد جی یہاں اقلیتوں کے حقوق سلب ھوتے جو حق میں بولے مار دیا جاتا ھے قائد جی میرے بزرگ بھی ھندوستان سے پاکستان آئے اور پاکستانی کہلائے الحمداللہ۔ پر کچھ بدبخت 71 سال میں بھی مہاجر ھی ھیں۔ کیا کیا بتاوں سب کو اپنا اپنا صوبہ چاھیئے 20 کروڑ عوام 20 کروڑ صوبے بنانا چاھتی ھے کیا کروں۔ قائد جی ھمارے لیڈر جب یہ کہتے ھیں کرپشن پرھمارا بھی حق ھے تو میں کیا کہوں۔ قائد جی آپ نے سب کچھ کیاھمیں آزاد ملک لے کر دیا الگ شناخت لیکر دی ھمارے لئے دن رات کام کیا اور اپنی صحت جان کی بھی پرواہ نہیں کی ایک ایک پیسہ ھمارا بچایاپر یہ سو سو گاڑیاں ساتھ لیکر چلتے ھیں چارٹرڈ طیارے استعمال کرتے ھیں کسی کا مال و دولت عزت محفوظ نہیں ان سب کے بچے ملک سے باھر ھیں یہ غیر محفوظ سمجھتے ھیں اپنے بچوں کو آپ کے ملک میں۔
یہاں کبھی تشریف لائیں انکو سمجھانے اصل میں نہیں آسکتے تو ان کمینوں کے خواب میں ھی آجائیں ان کی راھنمائی کریں اور انکو کہیں یہ آپ کا جزبہ۔ لگن۔اصول یاد رکھیں اتحاد۔ تنظیم۔ اخوت ۔یقین محکم پر باعمل سیاستدان بنیں نہ کہ چور ڈاکو لٹیرے بنیں۔ قائد جی اچھا ھوا آپ جلدی فوت ھوگئے ورنہ پتہ نہیں یہ آپکے ساتھ کیا سلوک کرتے قائد جی یہاں زینب خدیجہ فاطمہ مریم کوئی محفوظ نہیں ھے آدمی کم گدھ زیادہ ھیں نوچ رھے ھیں سب کو۔ قائد جی آپ لیڈر بھی شاندار اور وکیل بھی شاندار ایک درخواست کروں اگر ناراض نہ ھوں تو۔ اللہ جی کی عدالت میں ھمارا ایک مقدمہ تو لڑیں کہ وہ ھمیں ایک قوم ایک فرقہ تو بنادے بے شک لیڈر اور عالم سب واپس لے لے وہ کسی بھی لیگ کا ھو جماعت کا ھو یا تحریک کا بس قائد اعظم محمد علی جناح واپس کردے۔
پاکستان زندہ آباد
آپکا درد مند پاکستانی
محمد اظہر حفیظ

Prev میرے پیارے اللہ جی
Next عید مبارک

Comments are closed.