کاش ایسا ھوجائے

کاش ایسا ھوجائے

تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ

رات دل شرارت کرنے کو، کر رھا، تھا نوازشریف صاحب کی ٹیم نے اچھا، شو کیا کچھ دوست مجھے چھیڑنے، کے لیے، بھرے جلسے کی تصاویر اور کچھ خالی تصاویر پوسٹ کر رھے تھے سب کی اپنی اپنی مجبوریاں ھیں، میرا الحمدللہ کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں لیکن کچھ دوستوں کی پوسٹوں پر تصاویر دوبارہ پوسٹ کرکے انکی نظراور دل کی تنگی کا خوب مزا، لیا عرض ھے جلسہ، روڈ مارچ، دھرنا، جس کا بھی ھو، وہ ڈاکٹر بابر القادری صاحب ھوں، عمران خان صاحب ھوں، میاں نواز شریف صاحب ھوں، بلاول زرداری صاحب ھوں، اسفند یار ولی صاحب ھوں، مولانا فضل الرحمن صاحب ھوں، شیخ رشید صاحب ھوں، الطاف حسین صاحب ھوں، اچکزئی صاحب ھوں، مینگل صاحب ھوں، مگسی صاحب ھوں، سراج الحق صاحب و دیگر سیاسی رہنما ھوں جو بھی اچھی ریلی یا جلسہ کریں ان کو دلی وسعت کے ساتھ قبول کریں اس سے اچھا سیاسی شعور پیدا، ھوگا، جو لوگ اس طرح کے سچ قبول نہیں کرتے اور فیس، بک پر اپنی سوچ کے مطابق فیصلے دیتے ھیں جب الیکشن میں رزلٹ اور زمینی حقائق کچھ اور آتے ھیں تو پھر دھاندلی، فرشتوں نے ووٹ ڈالا جیسا پراپیگنڈہ انکے کسی کام نہیں آتا، نواز شریف صاحب شکریہ آپ نے بہت مثبت انداز میں اپنے ووٹرز کو بتایا، کہ آپکی ریلی کا مقصد ووٹ کی طاقت اور عزت کو بحال کرنا ھے نہ کہ خود کو بحال کرانا، کل راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو کافی دقت کا سامنا، رھا راستے، مارکیٹس بند تھی لیکن شکر الحمدللہ کوئی نا خوشگوار واقع پیش نہیں آیا، کچھ صحافی دوستوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جو نا مناسب تھی اسکی وجہ انکے چینلز کا نا مناسب رویہ تھا ایسا ساری پارٹیوں کے کارکن اپنے مخالف، چینلز اور اخبارات کے ساتھ کرتے آرھے ھیں جو کہ ایک غلط روایت ھے اس کو کنٹرول ھونا چاھیے سیاسی لیول پر بھی اور میڈیا لیول پر بھی،
اچھا شو کرنے پر مسلم لیگ ن کو مبارکباد، نہ ماننے پر پاکستان تحریک انصاف کو مبارک باد
دنیا نیوز، جیو نیوز، پی ٹی وی بہت زیادہ ساتھ تھے اور بول، اے آر وائی، سماء، بہت زیادہ مخالف سب کا مناسب رویہ اپنانا چاھیے ،جو کچھ ھو رھا، تھا، یا ھے پاکستان کے لوگ ھیں پاکستان کے سیاستدان ھیں تھوڑا، دل بڑا، کریں جناب۔
حکومت پیپلز پارٹی کی ھو، مسلم لیگ ن یا ق کی ھو یا تحریک انصاف کی غلط طریقے سے ختم ھو یا قبل از وقت ختم ھو نقصان جمہوریت کا ھے پاکستان کا ھے،
سپریم کورٹ کو سارے فیصلےعوام کے سامنے کھول دینے چاھیے ۔تاکہ شکوک وشبہات ختم ھونے چاہیں اور جن سیاستدانوں پر الزامات ھیں وہ مالی کرپشن کے ھیں ذھنی کرپشن کے یا جسمانی کرپشن کے ان کی تحقیقات ہونی چاھیں اور رپورٹ سب کے سامنے پیش ھوں،
کون حکومتیں توڑتا ھے بناتا ھے عوام کو بتایا جائے
کون وزیراعظم قتل کرتا، ھے عوام کو بتایا، جائے،
ایسٹیبلشمنٹ کس بلا کا نام ھے یہ بھی ایک دفعہ کھل کر بتا، دیا، جائے تو آنے والی نسلوں اور پاکستان پر مہربانی ھوگی۔
جو عقلمند چائے کے کپ پر سیگریٹ پیتے ھوئے یہ سمجھ کر رائے دیتے ھیں کہ وہ پاکستان کو چلا رھے ھیں وہ انکا خیال کریں جو انکے گھر میں روٹی کے انتطار میں بیٹھے ھیں اور آپ ساری رات بازاروں میں بیٹھ کر پاکستان بنا رھے ھیں، طاہرالقادری صاحب الطاف حسین صاحب، مشرف صاحب اور باقی جو بھی سیاست دان ملک سے باھر ھیں اگر آپکو واقعی ھمارا دکھ ھے تو اللہ کا واسطہ ھے مستقل پاکستان آئیں ھمارے درمیان رھیں ھمارے مسائل دیکھیں حل ھم خود ھی کر لیں گے آپ کے بس کی بات نہیں،
سب دوستوں سے درخواست ھے آپس میں لڑنا چھوڑیں، ایک قوم بنیں پاکستان جو ستر سال کا ھونے جارھا ھے اس پر رحم کریں اور ووٹ اس کو دیں جو اس کے قابل ھے نہ کہ اسکو جس کو آزمانا ھے پاکستان سیاستدانوں کے تجربات کے لیے نہیں بنا یہ ھمارا ملک ھے اور ھم نے ھی اسکو سنوارنا ھے سب اپنی اپنی جگہ اپنا کام ایمانداری اور خلوص نیت سے کریں انشاء الله سب اچھا ھو جائے گا
پاک سر زمین شاد آباد
کشور حسین شاد آباد

Prev فیری میڈوز
Next بدتمیز

Comments are closed.