جج صاحب

تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ

ھم سب ھی اپنی اپنی عقل کے مطابق جج صاحب ھیں کوئی سول جج ھے کوئی سیشن جج کوئی ھائی کورٹ اور کچھ تو سپریم کورٹ کے خود ساختہ جج ھر چیز کا فیصلہ صادر، کرنا اپنا اختیار سمجھتے ھیں، اور بہت ساری چیزوں پر تو، سو موٹو، ایکشن بھی لے لیتے، ھیں،
ھمارے کچھ دوست کہتے ھیں جی ھمارے ساتھ تو ھاتھ ھوگیا جو یہ پاکستان بن گیا کیا بتائیں ھمارے ٹاٹھ باٹھ انڈیا میں مجھے بھی ان کی حویلیاں اور اپنے ھوائی جہاز نظر آنا شروع ھوجات تھے ابا جی سے پوچھا ابا جی اے چاچا تیلی کا کیا کاروبار، تھا انڈیا، میں یار اے اوتھے وی تیلی سی اچھا فر اے اننا ھندوستان ھندوستان کیوں کردے نے اتھے سروں وچوں تیل کٹ نکلداء اے اباجی مسکرائے یار کسی نوں راضی کرنا، بہت مشکل اے،
اگلا مقدمہ گاؤں کے تھڑے پر، جاری تھا جے میں قائد اعظم محمد علی دی جگہ ھوندا تے میں سارا پنجاب پاکستان وچ شامل کراندا اس دی مت ماری گئی سی اچھا پنجاب تے حیدرآباد انناں نو دے دیتا، بابا جی تھوڑا جھکے اور اپنی دھوتی سے ناک صاف کیا اور اگلی بات کرنے ھی لگے تھے کہ میں بول پڑا، بابا، جی جے تہاڈا تھوڑا جیا اختیار گھر وچ چلدا اے تے ایک رومال لے لینا باقی دا پنجاب بعد وچ لے لواں گے، تے دوڑ لا دیتی کوئی تیسری یا چوتھی جماعت وچ پڑھدا سی، بابا جی نے ابا جی نوں آواز لائی او میاں حفیظ تیرا منڈا بڑا اونترا اے،
ابا جی نے شام کو لائن حاضر کر لیا گل سن اے بد تمیزی کرنی کتھوں سکھی اے میں نے ابا جی کو ساری بات سنا دی ابا جی کی بھی ھنسی نکل آئی اور کہنے لگے یار بڑوں کو جواب نہیں دیتے جی ابا جی پر میرے کولوں جھوٹ برداشت نہیں ھوتا تے یار میرے کولوں کدوں ھویا اے
اسی طرح مختلف مقدمے سن سن مقدمہ ھوگئے پر فیصلے جاری نے،
نواب لیاقت علی خان نے قائد اعظم کو وہ ایمبولینس دی جس میں پیٹرول نہیں تھا
محترمہ فاطمہ جناح کو قتل کس نے کیا
لیاقت علی خان کو قتل کس نے کیا
بھٹو، کو پھانسی ناجائز ھوئی عدالت معافی مانگے گی کیس چل رھا ھے
شاھنواز بھٹو قتل ھوگیا اسکی بیوی قتل میں شامل ھے
زرداری نے مرتضی بھٹو کو قتل کروا دیا
محترمہ بے نظیر کو قتل سے پہلے کس، کی کال آئی تھی اور وہ باھر، کیوں نکلیں
محترمہ کی سیکورٹی کیوں واپس لی گئی
نواز شریف کی ریلی پر فائرنگ کس، نے کی،
محترمہ کا ھار اور انگوٹھی کس نے چرائی اور پھر کیسے برامد ھوئی
زرداری پھر واپس پاکستان نہیں آئے گا
پیپلز پارٹی پانچ، سال میں بی بی کے قاتل نہیں پکڑ، سکی
بلاول کا جلسے سے خطاب بی بی کے قاتل جلد گرفتار کئے جائیں
طاھر القادری انصاف ملنے تک دھرنا رھے گا
عمران خان بنائے گا نیا پاکستان
اگلا وزیراعظم بلاول ھوگا،
پاناما کا فیصلہ، ڈاکٹر عاصم کا فیصلہ، بھٹو، صاحب کا، فیصلہ، بی بی کا فیصلہ، لیاقت علی کا فیصلہ، بنگلہ دیش علیحدہ ھونے کا فیصلہ، الطاف، حسین کے قتلوں کا فیصلہ، حکیم سعید کے قتل کا فیصلہ، گورنر سندھ کے فیصلے، نواب اکبر بگٹی کے قتل کا فیصلہ لال مسجد کا فیصلہ منہاج القران کے قتلوں کا فیصلہ اوجھڑی کیمپ کے میزائلوں کا فیصلہ، نواز شریف کی حکومت آج جائے گی یاکل کا فیصلہ، عمران خان کے الزات، کے فیصلے، کرکٹ میں جوئے کے فیصلے،
یہ سارے فیصلے الحمد للہ روزانہ کی بنیاد،پر نائی کے حمام اور نزدیکی چائے خانے پر ھوتے ھیں اگر انکو عدالتیں دے دی جائیں تو روزانہ کی بنیاد پر عدل کیا جاسکتا ھے انکو سب پتہ ھے اور اگر فیصلے دیر سے کرانے ھیں تو میریٹ میں مفت کی چائے پینے والے کو جج لگا دیا جائے باقی کے فیصلے وہ کر دیں گے محترم عدالتیں اگر ان صاحبان کو بلا کر فیصلے کروا لیں تو عدل فراہمی کی سپیڈ تیز ھو جائے گی یا پھر وہ سب عقل کل جن کو اپنے علاقے میں نوکریاں نہیں ملی اور وہ اسلام آباد کے چینلز پر تحقیقاتی رپورٹنگ کرتے ھیں اپنی جوتی مسجد سے چوری ھوجائے تو کسی دوسرے کی پہن کر آجاتے ھیں اور انکے پاس پاکستان کی ھر برائی کے ثبوت ھیں لیکن یہ نہیں پتہ ھوتا اپنے بچے کونسی کلاس میں پڑھتے ھیں، ایک دفعہ اخبار میں سپر لیڈ پر خبر چھپ گئی پاکستان کا اسرائیل کو ماننے کا اصولی فیصلہ بہت شور مچ گیا جب محترم رپورٹر سے پوچھا گیا خبر کا سورس کیا ھے جواب آیا وین میں دو لوگ بات کر، رھے تھے
مہربانی فرماکر اس طرح کی ججمنٹ دینے اور کرنے سے گریز کریں
جب سب کو عدالتوں کے فیصلے پہلے سے پتہ ھوتے ھیں تو جگ ہنسائی کرانے کا، کیا فائدہ، عتیقہ اوڈھو کی شراب کی بوتل کے ثبوت نہ ھونے پر چھوڑ دیا گیا ایمان علی کے نوٹ اپنے نہ تھے، چھوڑ دیا، مذاق ھی لگتا ھے اب زرداری صاحب میاں صاحب، عمران خان صاحب کو ڈسکس کرنا اور انصاف کی امید کرنا ایسے ھی ھے جیسے کتے کے بچے کو، پال کر ھرن بنانا،
اے سارے کٹھی دے بوٹے نوں فروٹر، کینو، مسمی، چکوترا بنان والے ھن ساڈی تقدیر نوں وی پیوند لان گے،
اللہ اس، ملک دا حامی و ناصر ھو امین،
اظہر نیاز صاحب کی ایک نظم یاد آگئ جس، کا مفہوم تھا
میں بہت انحصار کرتا ھوں
دوستوں کے حسین وعدوں پر
اور تتلیوں کے رنگین پروں پر

Prev میرے حضور صلی الله عليه وسلم ھمیں معاف کردیجئے گا 
Next 23 مارچ

Comments are closed.