جنگ یا امن

جنگ یا امن
تحریرمحمد اظہر حفیظ
زمانہ امن میں نہ تو کسی کو امن یاد رھتا ھے اور نہ فاختہ۔ 
بے چاری فاختہ بھی ناقدری کا شکار ھوجاتی ھے اور جیسے ھی دشمن ھم پر وار کرتا ھے تو کچھ دوست احباب کے من میں امن کی شمع روشن ھوجاتی ھے ھمیں جنگ نہیں چاھیئے امن چاھیئے تحریک کا آغاز ھوجاتا ھے اور کہیں امن کی آشا شروع ھوجاتی ھے کہیں مشاعرے شروع ھو جاتے ھیں۔ میرے ذھن میں ایک سوال ھمیشہ آتا ھے یہ امن کے خواھشمند پہلے نشہ پی کر سو رھے ھوتے ھیں۔ جب حالات یکسر خراب ھو جاتے ھیں تو انکو امن یاد آجاتا ھے۔ مجھے یاد پڑتا ھے کئی سال پہلے زیروپوائنٹ پر ایک فاختہ کا سیمنٹ کا مجسمہ بنایا گیا تھا میں تو حیران تھا اصل فاختہ امن قائم نہ رکھ سکی یہ فاختہ کا بھگوان کیسے امن کرے گا پھر گانا سنتے سنتے پتھر کے خدا پتھر کے صنم وہ مجسمہ اور امن دونوں غائب ھوگئے اور ھمیں خواھش کئے بغیر ھی دھشتگردی کی جنگ میں دھکیل دیا گیا۔ خود کش حملوں میں ھمارے ھزاروں پاکستانی شہید ھوئے کوئی امن کا داعی سامنے نہ آیا۔ پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے تنگ ایک کشمیری جوان فوج پر پہلا خودکش حملہ کردیتا ھے جس میں کچھ بھارتی فوجی ھلاک جاتے ھیں اور امن کی فاختہ کے پر جلتے محسوس ھونا شروع ھوجاتے ھیں اور دوسری طرف ھماری عوام خودکش حملوں کی اتنی عادی ھوچکی تھی جس دن نہ ھو پریشان ھوجاتی تھی اور اگر خودکش حملہ ھو جائے تو راستہ بدلنے پر اکتفا کرتی تھی الحمدللہ پاکستانی فوج نے ان حملوں پر انتھک جدوجہد سے قابو پایا تو ھندوستان کو باڈرز یاد آنا شروع ھوگئے حالانکہ ھندوستان اور اس کے حمایتی فاختہ کے بچوں کو یاد رکھنا چاھیئے کہ اب ھمارے ملک میں امن ھے قوم یکجا ھے اور ھمارے جوان فضا،زمین،سمندر سب جگہ چوکس ھیں اور منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ھے شکر الحمدللہ جس نے ھمیں ایسی بہترین فوج عطا کی۔ اور ھماری قوم جو اب پاکستانی قوم بن چکی ھے اور سب یکجان ھو کر دفاع کرنا جانتے ھیں جس کا نمونہ کل پیش کیا گیا سکورڈن لیڈر کو چائے پلا کر اور بتایا گیا ھم تو بن بلائے مہمانوں کی بھی خدمت کرتے ھیں اس کیلئے معذرت ان پائلٹ صاحبان کو چائے کیلئے اتارتے ھوئے ان کے کھلونے ٹوٹ گیئے فلحال وہ چائے پیئں اور اپنی خواھش کا پہلا نمونہ چیک کریں جو لاھور جم خانہ میں ناشتہ کرنا چاھتے تھے ابھی چائے پلائی ھے ناشتہ بھی کروا دیں گے لیکن فاختہ کو ابھی سویا رھنے دیں تو بہتر ھے ھماری فاختہ کے پر جلیں تو کسی کو نظر نہیں آتا انکو ھم چائے پلائیں تو فاختہ والے بیدار ھوجاتے ھیں۔ امن کی فاختہ کو ابھی قابو میں رکھو اگر دیکھنا ھو تو میرے گھر کی چھت پر پڑے کھلے پنجرے کو آکر دیکھو جہاں ھر سال فاختہ آتی ھے اور انڈے دیتی ھے بچے پیدا کرتی ھے اور چلی جاتی ھے آپکو اندازہ ھوجائے گا میرے ملک کی فاختہ بھی پنجرے میں اپنے بچوں کو محفوظ سمجھتی ھے۔ کیونکہ باھر ھر طرف دھشتگردی کا راج تھا۔آج وہ سب تنظیمیں کیوں چپ ھیں جن کو ھر چیز میں فوجی وردی نظر آتی تھی۔ اور تو اور وہ دھشتگردی کو بھی فوج کی حرکت سمجھتے تھے جب دھشت گرد واصل جہنم ھوئے تو انکی بھی زبانوں کو تالے لگ گئے۔ مجھے خود بہت تکلیف تھی جو طیارے آئے تھے واپس کیوں گیے کئی لوگوں کو اسامہ بن لادن کے ھیلی کاپٹر یادآنا شروع ھوگئے شکر الحمدللہ کل صبح جب مجھے پتہ چلا کہ دو جہاز گرادیئے اور انکی آگ پر چائے بنا کر پائلٹس کو پیش کی گئی تو پائلٹس نے پہلی دفعہ اس آگ کی چائے پی تھی انکو بھی مزا آگیا۔ جیسا کہ انھوں نے اپنے انٹرویو میں کہا۔ جو جو ناشتہ کرنے لاھور آنا چاھتے ھیں آجاو لیکن یاد رکھنا آو گے خود لیکن واپسی کا راستہ جینیوا سے ھوکر آتا ھے ورنہ ھم لمبی مہمانداری کے قائل ھیں۔ میں ایک فوٹوگرافر ھوں ھم نئے آنے والےفوٹوگرافرز کو کہتے ھیں کیمرے تو شاید ایک جیسے ھی ھیں پر انکے پیچھے کھڑا انسان بہت وقعت رکھتا ھے کہ تصویر بنانے والا کون ھے ۔ اسی طرح ھندوستان کے پاس شاید ھم سے بہت زیادہ اسلحہ ھے پر اسکو یاد رکھنا چاھیئے اسکوچلانے والا کون ھے اسکا نمونہ ھمارے ایک پائلٹ نے دو طیارے شکار کیے چھوٹی سی مثال ھے طیارے کچھ اور ھوتے تو ھمارے جوانوں کو ایم ایم عالم صاحب کا ریکارڈ توڑنے کا بھی موقعہ مل جاتا میرا پائلٹ فخر کے ساتھ ساتھ شاید ملال کا بھی شکار ھے طیارے دو کیوں تھے وہ تو ابھی کھیلنا چاھتا تھا اور امن کی فاختہ ھوش میں آگئی۔ اگر میری قوم کا ایک ھونا دیکھنا ھے تو آو دیکھو اب ھر طرف پاکستان ھے کوئی کسی صوبے یا صوبائیت کی بات نہیں کر رھا یہ ھے وہ قوم جس کی ھم تلاش کر رھے تھےسب ذاتیات بھول کر اجتماعیت کی بات کر رھے ھیں ھندوستان تیرا اور تیری فاختہ کا شکریہ جو ھمیں اکٹھا کر دیا، اور یاد رکھناھمیں توڑنے زخمی کرنے کے لیئے تجھے کئی سال سازشیں کرنا پڑتی ھیں اور ھمیں اکٹھا ھونے کیلئے کچھ درخت ھی کافی ھیں۔ ھندوستانیوں اگر سمجھدار ھو تو اشارہ ھی کافی ھے ورنہ تیار ھوجاو کیونکہ ھر گھڑی تیار گامزن ھیں ھم پاکستانی فوج کے جوان ھیں ھیں۔
پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان پائندہ باد

Prev انسان
Next اگر

Comments are closed.