جی اچھا جی

جی اچھا جی
تحریر محمد اظہر حفیظ

دیکھو بیٹا اچھا جی کہتے ھیں جی امی جی، جی ابا جی جب سے ھوش سنبھالا جی اچھا جی ھی کہا اور کہتے آرھے ھیں۔ بیٹا اللہ ایک ھے جی اچھا جی، ھمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اخری نبی ھیں، جی اچھا جی، قران مجید اللہ کی کتاب ھے جی اچھا جی، پاکستان دو مذھبی نظرے پر بنا۔ جی اچھا جی،
ھمیں نہیں کہنا سکھایا ھی نہیں گیا ھمیں یقین کرنا سکھایا گیا ۔ ھم سے جس نے جو وعدہ کیا ھم نے جی اچھاجی ھی کہا ھم سے کسی نے جو جھوٹ بولا ھم نے جی اچھا ھی کہا۔ جب کہا گیا کہ جو اسلام کا بول بالا چاھتا ھے ریفرنڈم میں مجھے ووٹ دے ھم اگرچہ بہت چھوٹے تھے پر کہا جی اچھا جی، جب ھم کو کہا گیا جمہوریت سب سے بڑا بدلہ ھے ھم نے کہا جی اچھا جی، جب ھمیں وژن 2010 کا خواب دکھایا گیا ھم نے کہا جی اچھا جی، جب ھم کو ایشیئن ٹائیگر بننے کا خواب دکھایا گیا ھم نے کہا جی اچھا جی، جب ھم کو بتایا گہ سڑکیں ترقی کا زینہ ھوتی ھیں ھم نے کہا جی اچھا جی، جب ھمیں بتلایا گیا جب بجلی، گیس کی قیمتیں بڑھیں سمجھو حکمران چور ھیں ھم نے کہا جی اچھا جی، جب ھمیں کہا گیا حکومتیں کفر سے تو چل سکتیں ھیں پر بے انصافی سے نہیں ھم نے کہا جی اچھا جی، جب ھم کو کہا گیا اب بنے گی مدینہ کی ریاست ھم نے فورا کہا جی اچھا جی، جب ھم کو کہا گیا چوروں کو نہیں چھوڑوں گا ھم نے کہا جی اچھا جی، پھر کہا گیا یہ جھوٹ بولتے ھیں ھم نے کہا جی اچھا جی، پھر کسی نے کیا عدالتوں کا ھم احترام کرتے ھیں ھم نے کہا جی اچھا جی، پھر کہا گیا اداروں کا جمہوری عمل میں کوئی عمل دخل نہیں ھم تو تیار بیٹھے تھے ھم نے کہہ دیا جی اچھا جی۔ سمندر سے دنیا کے سب سے بڑے آئل کے ذخائر مل گئے جی اچھا جی، چینوٹ سے سونے کے ذخائر مل گئے ھم نے کہا جی اچھا جی، پھر کہا گیا ھم اتنی ترقی کریں گے کہ لوگ باھر سے نوکریوں کے لئے آئیں گے ھم نے کہا جی اچھا جی، پھر سٹیٹ بنک کے افسران باھر سے نوکریوں کے لئے آنا شروع ھوگئے ھم نے کہا جی اچھا جی، پھر ٹماٹر مہنگے ھوگئے ھم نے کہا جی اچھا جی، پھر چینی مہنگی ھوگئی ھم نے کہا جی اچھا جی،پھر آٹا مہنگا ھوگیا ھم نے کہا جی اچھا جی، پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ھوا ھم نے کہا جی اچھا جی ، پھر کہتے ھیں یہی لوگ کہتے تھے کینسر ھسپتال نہیں بنے گا میں نے بنایا ھم نے کہا جی اچھا جی، پھر کہا اب لوڈشیڈنگ نہیں ھوگی ھم نے کہا جی اچھا جی، پھر کہنے لگے میں ورلڈ بنک سے قرضہ لینے سے پہلے خود کشی کر لوں گا ھم نے کہا جی اچھا جی، کبھی کہتے ھیں یہ سب پٹواری ھیں ھم کہتے ھیں جی اچھا جی، پھر کہتے ھیں میرے انصافی ٹائیگرز ھیں ھم کہتے ھیں جی اچھا جی، کبھی کہتے ھیں یہ بلو رانی ھے ھم کہتے ھیں جی اچھا جی، میں اگر وزیراعظم ھوتا تو اس حادثے پر وزیر ریلوے سے استعفی لے لیتا ھم پھر جی اچھا جی کہنے پر ھی اکتفا کیا، پھر کہتے ھیں اب آپ میری بات غور سے سنیں جس طرح پاکستان میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ھے ایک دن ھم اسی طرح پاکستان کو بھی بلند ترین سطح پر پہنچا دیں گے ھم نے کہا جی اچھا جی، پھر خبر آئی پاکستان کا درجہ کرپشن کرنے والے ممالک میں ایک نمبر بڑھ گیا ھے ھم اس ترقی پر سجدہ شکر بجا لائے اور کئی بار کہا جی اچھا جی، جی اچھا جی، ساھیوال حادثہ کے ذمہ داروں کو میں الٹا لٹکا دوں گا ھم نے حسب دستور کہا جی اچھا جی، ھم اتنے باادب انسان ھیں وہ کہتے ھیں ھم تمھارا خون پی جائیں گے ھم کہتے ھیں جی اچھا جی۔ وہ کہتے ھیں دریائے فرات کےکنارے مرنے والے میمنے کے بچے کا بھی ذمہ دار حکمران ھوگا ھم نے کہا اچھا جی، پھر انہوں نے کہا کسی کو این آر او نہیں ملے گا ھم نے کہا جی اچھا جی، پھر سب جیل سے باھر آگئے ھم نے کہا جی اچھا جی، پھر سب ٹویٹر اکاونٹ بند ھوگئے ھم نے کہا جی اچھا جی، پھر حریم زادیوں نے حکومت کو ھلادیا ھم نے کہا جی اچھا جی، پھر کہا میں ڈرتا ورتا کسی سے نہیں ھوں ھم نے کہا جی اچھا جی، پھر عدالتی فیصلے آئے ھم نے کہا جی اچھا جی، پھر عدالت کے خلاف پریس ریلیز آئی ھم نے کیا جی اچھا جی، اب بھی کہتے ھیں میرے پاکستانیوں گبھرانا نہیں ھے، ھم نے کہا جی اچھا جی

Prev گڈی گڈے دی شادی
Next ملک ریاض

Comments are closed.