نفرت کے ایوارڈز

نفرت کے ایوارڈز
تحریر محمد اظہر حفیظ

نفرت انگیز کوئی بھی موضوع لیجئے اور فلم بنا لیجئے ۔ آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ھوجائیں۔ آئیے موضوع میں بتاتا ھوں اور فلم آپ بنائیے۔ خسرے اور انکے کاروبار ،بازار حسن، بچوں سے زیادتی اور قتل، لڑکی گھر سے بھاگ گئی، مولوی کو بدنام کرو، محبت کی شادی، کاروکاری، عزت کے نام پر قتل، اسلام کے خلاف کوئی موضوع، پاکستان میں اقلیتیں، اقلیتوں پر ظلم، زبردستی مسلمان کرکے شادی،گینگ ریپ، طالبان کی زندگی، مدرسوں کی زندگی، کوئی بھی ایسا موضوع چنئے اور پاکستان کے خلاف فلم بنائیے آپ آسکر ایواڈ کی دوڑ میں شامل ھونے کے ساتھ ساتھ ایوارڈ کے حقدار بھی بن جائیں گے۔
حالانکہ پاکستان میں بے شمار مثبت کام بھی ھوتے ھیں لیکن کسی کا دھیان اس طرف کیوں نہیں جاتا۔ نفرت کی فلم بناتے وقت خیال رکھیں ایک ایوارڈ کیلئے آپ اپنے ملک کو اپنے مذھب کو کتنا نقصان پہنچا رھے ھیں۔ بنائیں نہ فلم کبھی پاکستان میں لاکھوں طلبہ و طالبات مدرسوں میں فری تعلیم حاصل کرتے ھیں ، فری رھائش،فری کھانا پینا، ھے کہیں اور ایسا نظام،دربار کتنے لوگوں کے روزگار کا ذریعہ ھیں لاکھوں لوگ وھاں رھتے ھیں فری لنگر کھاتے ھیں، بنائیں فلم عبدالستار ایدھی صاحب پر،بنائیں فلم حکیم سعید صاحب پر، بنائیں فلم جہانگیر خان صاحب پر، پاکستان کے آم، پاکستان کے چلغوزے،بیل دوڑ، نیزہ بازی، پولو،پاکستان کے میلے، پاکستان کی ثقافت،کبڈی،کشتی
اور کئی موضوعات ھیں پاکستان کے ریگستانی علاقے، پاکستان کے پہاڑی علاقے، پاکستان کی جھیلیں، پاکستان کے باغات۔ پاکستان کی تاریخی عمارات،پاکستان کے استاد، پاکستان کے عالم، پاکستان کی سفری سہولیات، پاکستان کے چشمے،پاکستان کے موسم، پاکستان کے لوگ، پاکستان کے مصور، پاکستان کے سکلپچرر، پاکستان کے کھلاڑی، پاکستانی کھیل کی مصنوعات، پاکستان کا کپڑا، پاکستان کے مزار، پاکستان کی عبادت گاھیں، کیلاش کے میلے، شندور کا میلہ، میلہ چراغاں، پاکستان کی عملی درسگاہیں، پاکستان کی دستکاریاں، پاکستان کے ساحل، پاکستان کے تاریخی مقامات، اور بہت کچھ ھے پاکستان میں لیکن اپنے ذھن سے ملک دشمنی اور ایوارڈ نکالئے پاکستان کیلئے فلمیں بنایئے، حب پاکستان میں کام کرنا بھی ایک ایوارڈ ھے اور شاید آسکر ایوارڈ سے کہیں بڑا۔ آئیے بسم اللہ کیجئے، یہ ملک ھمارا ھے ھم ھیں پاسباں اسکے۔

Prev موڈ ڈس آڈر
Next تصویریں 

Comments are closed.