اظہر جعفری صاحب
-
اظہر جعفری صاحب
میرے ھم نام تھے مجھے ھمیشہ انکے کام سے حوصلہ ملا میرا ان کا احترام کا ایسا رشتہ تھا میں کبھی بھی ان سے سوال کی جرات نہ کر سکا زندگی میں جب بھی ملاقات ھوئی میں انکے. پاس خاموش ھی بیٹھا رھا، پہلے پہل میں نے کوشش کی کہ میں ان جیسا فوٹوگرافر بن سکوں اور بطور فوٹو جرنلسٹ میں بھی انکے کام کی پیروی کر سکوں جب اس قابل نہ ھو سکا تو میں نے فوٹو گرافی میں کوئی اورسمت تلاش کرنا شروع کردی، مجھے آج بھی انکی وہ تصاویر جس میں جالب صاحب اور بیگم نصرت بھٹو صاحبہ پر تشدد کر رھی ھے ذھن نشیں ھیں اور جو جالب صاحب اور بیگم نصرت صاحبہ نے ان تصاویر پر اپنے آٹوگراف اور جزبات کا اظہار کیا میں بہت حاسد رھا کہ یار میں کب ایسی تصویر بنا پاؤں گا جس پر اتنے عظیم لوگ دستخط کریں اور اپنے جزبات لکھیں لیکن اس کے لیے فوٹوگرافر کا اظہر جعفری ھونا بھی ضروری ھے،میں دل کو دلاسہ دینے کے لیے کبھی کہتا یار انکا قد اتنا لمبا ھے میں بھلا ویسی تصاویر کیسے بنا سکتا ھوں لیکن میں بطور فوٹوگرافر تسلیم کرتا ھوں ان جیسا قد آور فوٹوجرنلسٹ شائد ھی پیدا ھو، اتنا بڑا انسان اتنا بہادر ھونے کا نام ھی اظہر جعفری ھے.
میں نے انکے کام کو دیکھ کر بہت سیکھا ،اشعر رحمن بھائی،احمر رحمن بھائی ،راحت ڈار صاحب، فیکا صاحب ، حسن جعفر مرحوم، خالد حسن کارٹونسٹ یہ میرے سب حوالے تھے اظہر جعفری صاحب تک رسائی کے ،میں نے ھمیشہ انکے کام کی تعریف ھی سنی،پچھلے دنوں کچھ دوست احباب نے انکی بیماری کا ذکر کیا اور کچھ نے انکی بیماری کی حالت تصاویر سوشل میڈیا پر لگائیں دل اداس بھی بہت ھوا اور دعائیں بھی کی جب انکی رحلت کا پتہ چلا تو مجھے ایسے محسوس ہوا جیسے میرا کوئی اپنا فوت ھوگیا، آج میں بلا وجہ کئی بار رویا اور میری بیوی نے پوچھا ناراض ھیں یا طبعیت خراب ھے میں نے کہا پاکستان کا سب سے بڑا فوٹوگرافر آج فوت ھوگیا میں ان کی کوئی خدمت نہ کر سکا انکی بیمار پرسی نہ کر سکا،میں بہت خود غرض انسان ھوں ، میڈیا یونیورسٹیوں کو چاھیے انکے کام پر ریسرچ کریں ، اور فوٹوجرنلسٹ دوست ان کے کام کو ملک بھر کی پریس کلبز میں آویزاں کریں، اللہ رھتی دنیا تک انکا نام اور کام زندہ رکھے گا،انشاءاللہ،
سب دوستوں سے انکے لئے دعا کی درخواست ھے اللہ انکی اگلی منزلیں آسان کریں امین اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں امین
azhar
February 13, 2018
Blogs
Comments are closed.
Copyright 2020