میری طاقت

میری طاقت
تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ
میں نے جب سے ھوش سنبھالا ھے غلط بات برداشت نہیں ھو تی بہت کوشش کی لیکن میرے بس سے باھر ھے,
میرے دین,میرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم,میرے ملک کے بارے میں کوئی بھی غلط بات کرے میں فورا سے پہلے اس کو روک دیتا ھوں بہت سے لوگ مجھ سے ناراض ھوئے اور دور ھوئے پرواہ نہیں, کوئی غلط حدیث لگائے یا ترجمہ میں اس کو فورا.سے پہلے تصیح کرتا ھوں اگر بات انکی عقل میں نہ آئے تو ایسے انسان سے فورا دوری اختیار کر لیتا ھوں.چاھےوہ میرے والدین ھوں بہن بھائی عزیز رشتے دار یا دوست احباب مجھے کسی کی پرواہ نہیں سب سے پہلے میرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرا دین, پھر میرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ انکے خلاف کوئی بات کرے میں اپنے بس میں نہیں رھتا اور اس کے بعد کوئی بات کرے میرے ملک کے خلاف مسلمانوں کے خلاف اور پاکستانی قوم کے خلاف میرا اختیار مجھ پر نہیں رھتا اور مجھے نہیں پرواہ سامنے کون ھے کچھ لوگ ملک و قوم کو گالی دینا اپنا فرض سمجھتے ھیں اور میں ان سے نفرت کرنا میں اپنا فرض سمجھتا ھوں,مجھے کسی کے مسلک سے کوئی اعتراض نہیں لیکن جب کوئی کسی دوسرے کے مسلک پر کیچڑ اچھالتا ھے یہ بھی مجھ سے برداشت نہیں ھوتا,میرا کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں لیکن جب کوئی پارٹی کسی دوسری پارٹی کو گالی دیتی ھے وہ کوئی بھی ھو مجھے پسند نہیں ,میرا ذاتی خیال ھے آپ اس سے اختلاف کر سکتے ھیں تربیت ماں کی گود سے شروع ھو تی ھے اگر ماں باپ آپ کو رزق حلال کھلائیں,اچھے برے کی تمیز سکھائیں, تو یقینا بچے کے اچھے کردار پر یہ سب اثر کرتا ھے جن کے والدین یہ سب سکول کالج اور معاشرے پر ڈال دیتے ھیں پھر وہ بچے بھی معاشرے پر ھی ھوتے ھیں انکی ولدیت بھی معاشرہ لکھ دینا چاھیے,میرا مکمل یقین ھے میرا عشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ,عشق صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ, مسلمان ھونا پاکستانی ھونا, اور حق کیلئے بولنا ھی میری طاقت ھے اس سے کوئی ناراض ھوتا ھے تو ھو جائے مجھے فرق نہیں پڑھتا اس سلسلے میں بے شک میری جان چلی جائے میں سمجھوں گا میری زندگی کسی کام آگئی الحمداللہ,
میرے سے جتنے لوگ بھی ناراض ھیں اور اسکی وجوہات اوپر دی گئی وجوہات میں سے ھیں تو مہربانی فرما کر ناراض رھیں میں آپ کو نہ منانا چاھتا اور نہ معافی مانگنا چاھتا ھوں اللہ مجھ سمیت سب کو ھدایت دیں سچا مسلمان اور پاکستانی بننے کی عملی تصویر بنائیں امین میں عموما کوشش کرتا ھوں میری وجہ سے کسی کی دل آزاری نہ ھو لیکن کچھ دوست مجبور کر دیتے ھیں اور پھر وہ ھو جاتا ھے جس کو میں خود پسند نہیں کرتا,شراب پینے والوں اور نشہ کرنے والوں کو میں اپنے گھر نہیں آنے دیتا کیوں کہ شرم و حیاء انکے اندر سے ختم ھو جاتی ھے اللہ سب کو ھدایت دیں امین سچا عاشق رسول بنائیں بے شک اسی میں ھماری نجات ھے اللہ سب کیلئے آسانیاں کریں امین

Prev اسلام و علیکم 
Next سیانے لوگ

Comments are closed.